سینے پر لگے کرپشن کے داغ انگریزی بولنے سے صاف نہیں ہوں گے، حماد اظہر کا بلاول پر وار

سینے پر لگے کرپشن کے داغ انگریزی بولنے سے صاف نہیں ہوں گے، حماد اظہر کا بلاول پر وار فائل فوٹو سینے پر لگے کرپشن کے داغ انگریزی بولنے سے صاف نہیں ہوں گے، حماد اظہر کا بلاول پر وار

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے بلاول بھٹو پر وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے داغ منہ ٹیڑھا کرکے انگریزی بولنے سے دھل نہیں جائیں گے۔

قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بجٹ پر اظہار خیال کے بعد وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے ان کی حکومت پر تنقید کا جواب دیا۔

ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ ہمیں آج نابالغ لیکچر ملا، جنہوں نے کبھی کاروبار نہیں کیا وہ بتائیں رہے ہیں معیشت کیسے چلانی ہے۔
انہوں نےکہا کہ سینے پر لگے کرپشن کے داغ انگریزی بولنے سے صاف نہیں ہوں گے، کرپشن کے یہ داغ منہ ٹیڑھا کرکے انگریزی بولنے سے دھل نہیں جائیں گے، ہمیں لوگوں نے منتخب کیا ہے، ہم 10 پرسنٹ اور 20 پرسنٹ سے نہیں آئے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں مہنگائی کی شرح زیادہ رہی اور پیپلز پارٹی آئی ایم ایف کے پاس سب سے زیادہ گئی ہے جب کہ 4 فیصد گروتھ پر انہیں بہت تکلیف ہورہی تھی، میں نے ڈیٹا نکالا ہے، پیپلز پارٹی دور کے پانچ سال میں ایک بھی سال ایسا نہیں تھا جس میں ایک فیصد گروتھ حاصل کرلیتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے علاقوں میں کتے کاٹنے سے کوئی بیماری نہیں پھیلی اور ہیپاٹائٹس بھی نہیں پھیلا، ہم ان سب چیزوں سے محفوظ ہیں اور ہمارے حلقے کے لوگ ہمیں بہت پیار محبت دیتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store