مسلم لیگ ن کا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پرغور

اسد قیصر فائل فوٹو اسد قیصر

مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کی ادھوری تقریر کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور شروع کردیا ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ادھوری تقریر کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ بلاول نے تحریک عدم اعتماد کیلئے غیر مشروط حمایت کا عندیہ دیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران کاشہبازشریف کوبات نہ کرنےدینا پکڑےجانےکاخوف ہے، شہبازشریف سےعمران جھوٹی تقریر کرنے کا این آراو لینا چاہتےہیں، شہباز شریف عمران خان کو کسی قسم کا این آر او نہیں دیں گے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب نےجھوٹا، جعلی اورعوام دشمن بجٹ پیش کیا ، ٹیکس نہیں لگےکادعویٰ جھوٹا،ٹیکس بجٹ تقریر سےغائب کردیے، حکومتی بجٹ تقریرعوام کے ساتھ دھوکہ ہے۔

ترجمان ن لیگ نے کہا کہ پہلی بارہےقائدحزب اختلاف کوبجٹ تقریر سےروکاگیا، جو فسطائی، آمرانہ اور غیر جمہوری ذہنیت کا ثبوت ہے، عمران صاحب کےحکم پراپوزیشن لیڈرکوبات کرنےنہ دی گئی، آج شہبازشریف جعلی،جھوٹےبجٹ کی حقیقت عوام کوبتائیں گے۔

install suchtv android app on google app store