افغانستان میں امن سے خطے میں تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گی: شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی فائل فوٹو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان، چین اور افغانستان کا امن اور خوشحالی ایک دوسرے سے منسلک ہے، تینوں مل کر مشترکہ مفادات کےلیے کام کرسکتے ہیں۔

افغانستان کی صورتِ حال پر پاک چین افغان وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن سے خطے میں تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گی، تینوں ممالک مل کر مشترکہ مفادات کےلیے کام کرسکتےہیں۔

بعد ازاں ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاک چین افغان وزرائے خارجہ کے اجلاس میں تعمیری گفتگو ہوئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کی بات چیت تینوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ باہمی تعلقات کے نئے راستے کھولے گی۔

install suchtv android app on google app store