نوجوانوں کیلئے روزگار کے پروگرام لائے جارہے ہیں: وزیراعظم عمران خان

نوجوانوں کیلئے روزگار کے پروگرام لائے جارہے ہیں، وزیراعظم عمران خان فائل فوٹو نوجوانوں کیلئے روزگار کے پروگرام لائے جارہے ہیں، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کیلئے روزگار کے پروگرام لائے جارہے ہیں اور 50ہزار اسکالرشپس ہائرٹیکنالوجیز کیلئے دیں گے۔

 وزیراعظم عمران خان نے نوجونواں کیلئے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ نوجوانوں کاسب سےبڑا مسئلہ روزگار ہے، روزگار پرائیوٹ سیکٹر میں ملتاہے یا لوگ اپنے کاروبارشروع کرتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ 70ہزار اسکالر شپس ہنر سکھانے کیلئے دےرہےہیں، 50ہزار اسکالرشپس ہائرٹیکنالوجیز کیلئے دیں گے ، ہم نے نوجوانوں کو قرضے دینے کیلئے 100ارب روپے رکھے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ نوجوانوں کے پاس کاروبارکیلئے آئیڈیاز ہیں تو میرٹ پر قرضہ دیاجائے گا ، اپنا کاروبار شروع کرکے نوجوان اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکتے ہیں، نوجوانوں کوروزگارکی سہولت دے رہے ہیں تاکہ ملک کو بھی اٹھاسکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ ہر سال نوجوانوں کیلئے فنڈز میں اضافہ کیا جاسکے ، نوجوانوں کیلئے روزگار کے پروگرام لائے جارہےہیں۔

install suchtv android app on google app store