معاشی ترقی کے جھوٹے دعوے کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، بلاول حکومت پر برس پڑے

معاشی ترقی کے جھوٹے دعوے کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، بلاول حکومت پر برس پڑے فائل فوٹو معاشی ترقی کے جھوٹے دعوے کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، بلاول حکومت پر برس پڑے

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی جانب سے معاشی ترقی کے دعووَں کومسترد کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی ترقی کے جھوٹے دعوے کر کےعوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے، معاشی ترقی کے جھوٹے دعوے کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جب سے خیبر پختونخوا (کے پی) میں پی ٹی آئی حکومت آئی ہے، صوبے میں شرح غربت 27 فیصد پر پہنچ چکی ہے۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ خیبر پختونخوا (کے پی) میں پی ٹی آئی دورمیں غربت کی شرح 27 فیصد ہو گئی ہے ، سندھ میں پی پی کی حکومت میں شرح غربت میں 7.6 فیصد کی کمی ہوئی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ میں فی کس آمدنی بھی ملک بھرمیں سب سے زیادہ ہوچکی ہے، پینشن پر 10 فیصد ٹیکس وصول کرنے کے عمران خان کے منصوبے کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عمران خان کی عوام دشمن پالیسیوں کا ہر فورم پر مقابلہ کرے گی، عمران خان کو آزمانے والوں نےعوام کو ایک بدترین آزمائش میں مبتلا کر دیا ہے۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری ملک میں غیرمعمولی معاشی تباہی پھیلانے والے عمران خان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔

install suchtv android app on google app store