مسلم لیگ (ن) کے ترجمانوں کو عید پربھی چھٹی نہیں ملی، فرخ حبیب کی تنقید

وزیرمملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب فائل فوٹو وزیرمملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب

وزیرمملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کا نام ابھی تک ای سی ایل میں نہیں ڈالا تاہم کابینہ کی سب کمیٹی کی سفارشات آئی ہیں۔

ایک بیان میں فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے ترجمانوں کو عید پربھی چھٹی نہیں ملی، بادشاہت کی غلامی کا کردارعید پربھی نبھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلے 40 سال سے شریف فیملی کو کرپشن، منی لانڈرنگ اور ٹی ٹیزکے لیے کھلی چھٹی ملی رہی، اب جب اداروں نے ناجائز دولت کا پوچھا تو ان کے پاس کوئی جواب نہیں۔

فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کا نام ابھی تک ای سی ایل میں نہیں ڈالا تاہم کابینہ کی سب کمیٹی کی سفارشات آئی ہیں۔

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ توہین عدالت کون کررہا ہے یہ سب جانتے ہیں ، باہر جانے کا این آر او مانگا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف بڑے میاں صاحب کی گارنٹی دینے کا جواب دیں ، عمران خان واضح کرچکے ہیں یہ کچھ بھی کرلیں این آر او نہیں ملےگا۔

install suchtv android app on google app store