شہباز شریف کل لاہور سے دوحہ روانہ ہوں گے، خاندانی ذرائع

شہباز شریف کل لاہور سے دوحہ روانہ ہوں گے، خاندانی ذرائع فائل فوٹو شہباز شریف کل لاہور سے دوحہ روانہ ہوں گے، خاندانی ذرائع

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف کل صبح ساڑھے 4 بجے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز سے لاہور سے دوحہ روانہ ہوں گے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر تیاریاں جاری ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق شہباز شریف لندن میں 22 مئی کو اپنے معالج سے طبی معائنہ کرائیں گے۔ شہباز شریف برطانیہ جانے کیلئے دوحہ میں ضروری قرنطینہ کریں گے۔ شہباز شریف دوحہ میں 10 روز قرنطینہ کے بعد لندن جائیں گے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف معالج کی اجازت ملنے کے بعد ممکنہ طور پر 3 جولائی کو واپس آئیں گے۔

شہباز شریف کا بیرون ملک روانگی سے قبل پارٹی رہنماوَں سے ویڈیو لنک پر رابطہ کیا۔ شہباز شریف نے پارٹی رہنماوَں کو ملکی سیاسی معاملات کے بارے میں ہدایات دیں۔

خیال رہے کہ شہباز شریف کو مشروط طور پر بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔

جسٹس علی باقر نجفی نے شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف 8 ہفتوں کے بعد پاکستان واپس آنے کے پابند ہوں گے

install suchtv android app on google app store