پاکستان اور بھارت نے دوطرفہ تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفا ق کیاہے۔یہ اتفاق جمعرات کوپاکستان اور بھارت کے سیکرٹری تجارت کی سطح کے2روزہ مذاکرات میں کیاگیا۔
وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات سیدصمصام علی شاہ بخاری نےکہاہے کہ سپریم کورٹ کے دوہری شہریت کیس کےفیصلہ کوتسلیم کرتے ہیں،عدالتوں کوفیصلے دینےکااختیارہےاور پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیا ہے،ملک میں جمہوریت ہی جیتے گی،
وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نےکہاہے کہ وہ مکمل طورپر ہرطرح سے پاکستانی ہیں۔ آج میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ چیئرمین سینیٹ کے سامنے بھر پور دفاع کریں گے.
وزیر خارجہ حناربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے،اور پاکستان کے لوگ چاہتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی خدمات اور قربانیوں کا اعتراف کیا جائے۔
سپریم کورٹ نے دوہری شہریت رکھنے والے11 ارکان پارلیمنٹ کو نااہل قرار دیا ہے۔آج اسلام آباد میں فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 63 ون سی کے تحت کوئی رکن پارلیمنٹ…
وفاقی کابینہ نے امریکی گستاخانہ فلم کے معاملے پر غور کے لیے معمول کا ایجنڈا معطل کردیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امریکی سفیر کو طلب کرکے احتجاج کیا جائے گا۔