سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری کی جواں سال بیٹی کورونا سے انتقال کرگئیں

 ثنا اللہ زہری فائل فوٹو ثنا اللہ زہری

 سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کی 22 سالہ صاحبزادی کورونا کے باعث انتقال کرگئیں۔

 سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کی 22 سالہ صاحبزادی عائشہ زہری گزشتہ روز کورونا وائرس سے انتقال کرگئیں۔

ذرائع کے مطابق عائشہ زہری کورونا میں مبتلا تھیں انہیں گزشتہ دنوں کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری کی صاحبزادی کی تدفین کراچی میں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 36 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مزید دو مریض انتقال کرگئے جس کے بعد کورونا سے اموات کی تعداد 163 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا مزید 48 افراد کی جان لے گیا، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 744 ہوگئی جبکہ 3 ہزار کے قریب نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک میں24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 954 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد پاکستان میں کرونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 40 ہزار 379 ہوگئی۔

install suchtv android app on google app store