کوئٹہ کے علاقے خزائی چوک میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، ایک شخص جاں بحق اور 10 افراد زخمی

کوئٹہ کے علاقے خزائی چوک میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، ایک شخص جاں بحق اور 10 افراد زخمی فائل فوٹو کوئٹہ کے علاقے خزائی چوک میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، ایک شخص جاں بحق اور 10 افراد زخمی

کوئٹہ کے علاقے خزائی چوک میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں ایک شخص جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کا پہلا دھماکا خزائی چوک کے علاقے میں ٹرانسپورٹ کمپنی کے دفتر میں ہوا۔

دھماکے کے بعد جیسے ہی پولیس، ریسکیو اہلکار اور میڈیا کے نمائندے وہاں جمع ہوئے ریموٹ کنٹرول کا دوسرا دھماکا بھی ہو گیا۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شہوانی نے کہا کہ یکے بعد دیگرے دو دھماکوں کے نتجے میں ایک ریسکیو اہلکار جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں 6 پولیس اہلکار و افسران بھی شامل ہیں۔

دھماکے کے نتیجے میں نجی ٹی چینل 'دنیا نیوز' کے رپورٹر اور کیمرا مین بھی زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو علاج کے لیے کوئٹہ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

install suchtv android app on google app store