بلوچستان اور گوادر شہر کو قومی ترقی کے دھارے میں لانا ہمارا ایجنڈا ہے، سنجرانی

قائم مقام صدر صادق سنجرانی فائل فوٹو قائم مقام صدر صادق سنجرانی

قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ گہرے سمندر کی تذویراتی اہمیت کی حامل گوادر بندرگاہ کے باعث پاکستان علاقائی اور عالمی تجارت کا مرکز بن سکتا ہے۔

وہ آج (پیر) گوادر میں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی سیاسی امور کے بارے میں قائم کمیٹی اور ایشیائی پارلیمنٹ کے قیام کے لئے خصوصی کمیٹی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

قائم مقام صدر نے کہا کہ بلوچستان اور گوادر شہر کو قومی ترقی کے دھارے میں لانا ہمارا ایجنڈا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب بلوچستان کی ترقی پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے تاکہ اس کا احساس محرومی دور کیا جاسکے او ر گوادر میں اس کانفرنس کے انعقاد سے علاقے سے متعلق منفی تاثر ختم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور عالمی برادری بھی ان قربانیوں کا اعتراف کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف مہم میں پرعزم اورثابت قدم ہیں۔

install suchtv android app on google app store