کوئٹہ :سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں بھی ڈاکٹرز نے کام بند کر دیا

مغوی ڈاکٹر کی بازیابی کے لیے احتجاج کرنے والے بلوچستان کے ڈاکٹروں نے رضا کارانہ گرفتاریاں دیتے ہوئے صوبے بھر کے سرکاری اور نجی ہستالوں میں سروس بند کرنے کا اعلان کر دیا

کوئٹہ میں ڈاکٹروں کی گرفتاری کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے کہاکہ حکومت نے پی ایم اے کے صدر سلطان ترین سمیت سو ساتھیوں کو گرفتار کرلیا جوسراسرظلم ہے ،صوبائی حکومت غیر آئینی ہے اسے فوری ختم ہونا چائیے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کے جائز  مطالبات پر غور کرنے کی بجائے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے شیل فائر کئے گئے ، اسلم رئیسانی کی حکومت قانون سے ماوراء اقدامات کررہی ہے۔ڈاکٹروں کی تحریک کو ایسے ہتھکنڈوں سے دبایا نہیں جاسکتا، مطالبا ت پورے ہونے تک  سرکاری اور نجی اسپتالوں میں بھی کام نہیں کیا جائے گا

install suchtv android app on google app store