وزیراعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ کے ہڑتالی ڈاکٹروں کو ڈیوٹیز پر حاضر ہونے کا الٹی میٹم آج شام کو پوری ہو ر ہا ہے، تاہم پی ایم اے بلوچستان نے ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے
گزشتہ روز صوبائی حکومت نے سرکاری ڈیوٹی سے غیر حاضر تمام ہڑتالی ڈاکٹروں کو ہدایات کی تھی کہ وہ چوبیس گھنٹے کے اندر اپنی ڈیوٹی پر حاضر ہوجائیں بصورت دیگر ان کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،بولان میڈیکل کمپلکس اور سنڈیمن ہسپتال سے منسلک ڈاکٹرز کئی روز سے اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں جس کی بنا پر مریضوں کو علاج و معالجہ کے حوالے سے سخت پریشانی کا سامنا ہے، اس حوالے سے حکومت کی دی گئی ڈیڈ لائن آج رات پوری ہوجائے گی تاہم پی ایم اے بلوچستان نے ڈاکٹر سعید خان کی بازیابی تک ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔