سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف درج

عبدالرزاق شر فائل فوٹو عبدالرزاق شر

سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ چیئرمین پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں گزشت روز نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر کو قتل کردیا تھا، وہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سنگین غداری کیس میں مدعی تھے۔

کوئٹہ کے تھانہ شہید جمیل کاکڑ میں مقتول عبدالرزاق شر کے بیٹے کی مدعیت میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں قتل، انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

گزشتہ روز وزیراعظم کے مشیر عطاء تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان کے وکیل کے قتل کا الزام سابق چیئرمین پی ٹی آئی پر لگاتے ہوئے کہا تھا کہ عبدالرزاق شر ایڈووکیٹ کے قتل کے ذمہ دار چیئرمین پی ٹی آئی ہیں۔

عبدالرزاق شر ایڈووکیٹ کے قتل کیخلاف بلوچستان کی عدالتوں میں بائیکاٹ دوسرے روز بھی جاری رہا۔ وکلاء برادری نے کسی بھی کیس کی سماعت میں حصہ نہیں لیا، بار رومز پر سیاہ جھنڈے لہرائے گئے۔

وکلاء تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایڈووکیٹ عبدالرزاق شر کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے بصورت احتجاج کا سلسلہ بڑھا دیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store