بولان میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا، 7 اہلکار شہید

بولان میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا، 7 اہلکار شہید فائل فوٹو بولان میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا، 7 اہلکار شہید

بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے کنبڑی پل کے نزدیک بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 14 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دھماکے کے فوری بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کی جگہ پہنچ گئیں۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

بولان پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر اسپتال سبی منتقل کیا جا رہا ہے۔

لیویز کے مطابق کوئٹہ سبی شاہراہ پر کمبڑی پل کے مقام پر دھماکہ ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کو نشانہ بنایا گیا۔

بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار سبی میلے میں ڈیوٹی کرکے واپس آرہے تھے کہ رستے میں انہیں نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ٹرک الٹ گیا اور اہلکار اس کے نیچے دب گئے۔

install suchtv android app on google app store