پاک ایران سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے سیکیورٹی فورسز کے 4 جوان شہید ہوگئے۔ ایران کی سرزمین سے پنجگور میں فائرنگ کی، جس میں سیکیورٹی فورسز کے چار جوان جام شہادت نوش کرگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے سرحد پر گشت کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ کی۔ جوانوں کو نشانہ بنانے کے لیے دہشت گردوں نے ایرانی سرزمین کا استعمال کیا۔
ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے دہشت گردانہ کارروائیاں روکنے اور دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کرے۔