بلوچستان کے پانچ اضلاع میں دفعہ 144 نافذ

بلوچستان کے پانچ اضلاع میں دفعہ 144 نافذ فائل فوٹو بلوچستان کے پانچ اضلاع میں دفعہ 144 نافذ

بلوچستان کے اضلاع قلعہ عبداللہ، چمن، پشین، ژوب اور مستونگ میں نقصِ امن کے خدشے کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

15 روز تک پانچوں اضلاع میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے اضلاع قلعہ عبداللہ، چمن، پشین، ژوب اور مستونگ میں دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

دفعہ 144 امن وامان کی صورتحال میں خرابی کے خدشہ کے پیش نظر عائد کی گئی ہے، متعلقہ اضلاع میں 15 روز تک دفعہ 144 نافذ رہے گی۔

subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store