بلوچستان میں فوجی دستے، ریسکیو اور ریلیف کاموں میں حصہ لیں: آرمی چیف

  • اپ ڈیٹ:
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ فائل فوٹو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان میں جوانوں کو انتظامیہ سے مکمل تعاون کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین کی بحالی اورمددکیلئےتمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان میں جوانوں کو انتظامیہ سےمکمل تعاون کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں فوجی دستے، ریسکیو اور ریلیف کاموں میں حصہ لیں اور زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں مقامی آبادی کو ہر ممکن سہولتیں دی جائیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں مقامی آبادی کو ہر ممکن سہولتیں دی جائیں اور متاثرین کی بحالی اورمددکیلئےتمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

خیال رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے شدید زلزلہ کے باعث 22 افراد جاں بحق اور100 سے زائد زخمی ہوگئے، ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

صوبے کے مختلف علاقوں کوئٹہ، سبی، ہرنائی، پشین، قلعہ سیف اللہ ، چمن، زیارت اور ژوب سمیت کئی علاقوں میں رات 3 بج کر 2 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ہرنائی سے 15 کلو میٹر دور کا علاقہ تھا، دو سو سے زائد مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے، علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

install suchtv android app on google app store