کالا پانی, اندھے پن کی ایک بڑی وجہ, اس کا علاج کیسے ممکن ہے؟

گلوکوما فائل فوٹو گلوکوما

کالا پانی ساری دنیا سمیت پاکستان میں بھی اندھے پن کی ایک بڑی وجہ ہے، بدقسمتی سے کالا پانی کے شروع ہونے کی کوئی واضح علامت نہیں ہوتی یہاں تک کہ بیماری کو نظر کا چھپا دشمن بھی کہہ سکتے ہیں۔

دنیا بھر میں 36 کروڑ افراد اندھے پن کا شکار ہیں، جبکہ پاکستان میں 6فیصد شہری اس بیماری میں مبتلا ہوکر اپنی بینائی کھو چکے ہیں، بڑھتی عمر وٹامن اے کی کمی بھی کمزور بینائی کا سبب ہے، نابینا پن کی بنیادی وجہ کالا پانی ہے۔

گلوکوما یا جسے کالا موتیا بھی کہا جاتا ہے وہ بیماری ہے جس میں پردہ بصارت سے دماغ کو معلومات منتقل کرنے والے اعصاب کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں، کالے موتیا کی بروقت تشخیص بہت ضروری ہے۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ماہر امراض چشم ڈاکٹر معیزالدین نے بتایا کہ یہ بیماری آنکھوں پر پڑنے والے پریشر کی وجہ سے ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آنکھ کا دماغ کے ساتھ رابطہ منقطع ہو جانے سے ابتداء میں نظر کمزور ہوتی ہے جس کے بعد آدمی مکمل طور پر بینائی سے محروم ہو جاتا ہے۔

ڈاکٹر معیز کے مطابق اس بیماری کی ابتدائی علامت یہ ہے کہ مریض کو اپنے اطراف نظر نہیں آتا لیکن وہ اس پر دھیان نہیں دیتے اور جب نظر 60 سے ستر فیصد تک خراب ہوجاتی ہے تو اس کے بعد علاج شروع کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق موتیا کی کئی اقسام میں سے دو بہت عام ہیں۔ پہلی اوپن اینگل گلوکوما جس میں سست رفتاری سے آنکھوں کی بینائی ختم ہوتی ہے۔

دوسرا اینگل کلوزر گلوکوما جس میں بینائی اچانک ختم ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ ذیابطیس، امراض قلب، ہائی بلڈ پریشر اور خون کی کمی جیسی بیماریاں کالا موتیا کا باعث بن سکتی ہیں۔

install suchtv android app on google app store