کورونا سے بچاؤ کی ویکسین خریدنے کے لیے 15 کروڑ ڈالرمختص

کورونا سے بچاؤ کی ویکسین خریدنے کے لیے 15 کروڑ ڈالرمختص فائل فوٹو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین خریدنے کے لیے 15 کروڑ ڈالرمختص

حکومت پاکستان نے عالمی وبا کورونا سے بچاؤ کی ویکسین خریدنے کے لیے 15 کروڑ ڈالرمختص کرنے کی سمری تیار کر لی ہے۔

دستاویز کے مطابق کورونا ریلیف اقدامات کی مد میں ویکسین خریدی جائے گی۔ حکومت نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کیلئے ایڈوانس بکنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت قومی صحت کی پارلیمانی سیکریٹری ڈاکٹرنوشین حامد نے اس کی تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کرانے کی منظوری دی ہے۔

ڈاکٹر نوشین حامد کے مطابق کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کیلئے عالمی سطح پر رابطے جاری ہیں اور 2 ویکسین ساز اداروں سے رابطے ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت متوقع ویکسین کی ملک میں بروقت دستیابی کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور امید ہے پاکستان کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ میں کامیاب ہوگا۔

وزارت صحت نے پہلے فیز میں ہیلتھ ورکرز، ضعیف شہریوں کیلئے ویکسین بکنگ کی تجویز دی تھی۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں کورونا وائرس کی خریداری کی سمری منظور کیے جانے کا امکان ہے۔

اجلاس میں اسٹیل ملز کی ملازمین کی ریٹائرمنٹ سے متعلق اسپلمنٹری گرانٹ پرغورہوگا۔ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے بجٹ اور اینگرو فرٹیلائزر کو گیس کی فراہمی سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store