پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 13 مریض انتقال کرگئے

کورونا وائرس فائل فوٹو کورونا وائرس

پاکستان میں کورونا کے مزید 13 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار638 تک جا پہنچی جبکہ اور567 مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمارجاری کردیئے ہیں۔ جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے 13 مریض انتقال کرگئے۔ جس کے بعد کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہزار638 ہوگئی۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 32 ہزار465 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کورونا کے 641 مثبت کیسز سامنے آئے۔ جس کے بعد ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 22 ہزار 452 تک جا پہنچی جبکہ کورونا وائرس کے9 ہزار 174 فعال کیسز ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 805 کورونا مریض صحتیاب ہوئے اور اب تک مجموعی طور پر کورونا کے 3 لاکھ6 ہزار 640 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ کورونا کے567 کیسزتشویشناک یاسنجیدہ نوعیت کے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 41 ہزار 474، پنجابایک لاکھ ایک ہزار 425 ، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 565، بلوچستان میں 15 ہزار644 ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 33 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار398 کورونا کیسز سامنے آئے۔

install suchtv android app on google app store