سموگ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بھی بن سکتا ہے، جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمینٹل کمیشن کی رپورٹ جاری

سموگ فائل فوٹو سموگ

جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمینٹل کمیشن کے چیئرمین علی اکبر قریشی نے کہا ہے کہ نومبر میں سموگ کا خدشہ موجود ہے جو کورونا وائرس کے پھیلا ئوکا سبب بھی بن سکتا ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میںایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ سموگ کے خدشے پر اینٹوں کے بھٹے دو ماہ بند رہیں گے۔

سموگ کی بڑی وجہ ٹریفک ہے، متعلقہ محکمہ دھواں چھوڑنے والی ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائی نہیں کررہا۔

اس موقع پر سیکرٹری ماحولیات کا کہنا تھا کہ ماحولیات، ٹرانسپورٹ اور ٹریفک ڈپارٹمنٹ کی ٹیمیں لاہور میں سموگ کی متوقع صورتحال کا جائزہ رہی ہے، 90 فیصد گاڑیاں پرائیویٹ ہیں جن کی فٹنس چیک کرنے کا قانون موجود نہیں۔

install suchtv android app on google app store