کورونا وائرس سے صحتیاب مریضوں میں مختلف اقسام کی بیماریاں پیدا ہونے کا انکشاف

کورونا وائرس فائل فوٹو کورونا وائرس

ماہرین نے کورونا وائرس سے نجات پانے مریضوں میں مختلف اقسام کی بیماریاں پیدا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

کورونا وائرس نے دنیا بھر میں کروڑوں انسانوں کو متاثر کیا لیکن ڈاکٹروں کی کاوشوں اور عوام کے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے لاکھوں متاثرین صحتیاب ہوئے ہیں۔

ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والے افراد میں اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔

ماہرین نے کہا ہے کہ کرونا سے نجات پانے کے بعد متاثرین کو بخار، قبض یا ہیضے، شدید تھکاوٹ، دماغ میں دھند چھائے ہونے کا احساس اور دوسری پریشانیاں لاحق ہو رہی ہیں۔

کئی ماہ بعد بھی متعدد اثرات دیکھنے میں آئے جن میں بالوں سے محرومی، بہت شدید تھکاوٹ، سنسناہٹ کا احساس، ڈپریشن، یادداشت سے محرومی اور ٹانگوں میں تکلیف شامل ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کووڈ 19 کو مارچ میں عالمی وبا قرار دے دیئے جانے کے چھ ماہ بد اب ایسی علامات کا سامنا کرنے والے لوگوں پر تحقیقی کام شروع ہوا ہے۔

install suchtv android app on google app store