موسم برسات کا خاص پھل جو ذائقے اور لذت میں اپنی مثال آپ، جانئے غذائی فوائد

  • اپ ڈیٹ:
موسم برسات کا خاص پھل جامن فائل فوٹو موسم برسات کا خاص پھل جامن

جامنی رنگ کا دِکھنے والا پھل جامن برسات کے ساتھ بے شمارفوائد لے کرآتا ہے جو اپنے ذائقے اور لذت میں اپنی مثال آپ ہے.

شہری جامن کو کھا کر خوب لطف اندوز ہورہے ہیں.

 جامن ایک سستا اورآسانی سے حاصل ہونے والا پھل ہے۔اس پھل کی آمد موسم برسات میں ہوتی ہے۔ اور اسی موسم میں اس کا اختتام بھی ہو جاتا ہے۔

یہ پھل شمالی پاکستان سے لے کر جنوبی ہند تک عام پایا جاتا ہے۔ جامن کی بطور پھل غذا بخشی اپنی جگہ مگر یہ متعدد عوارضات میں تدبیر کا بھی کام دیتا ہے.

اس طرح جامن کوان پھلوں میں شمار کرسکتے ہیں جوغذائی و دوائی فوائد سے مالا مال ہیں جو لذت اور ذائقے میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتا۔

جامن کا مزاج دوسرے درجے میں سرد و خشک ہے۔

اللہ تعالٰی نے انسان کیلئے پھل سبزیوں کی صورت میں جونعمتیں عطا فرمائی ہیں ان کی ایک بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ اپنے موسمی تقاضوں کے آئینہ دار ہوتے ہیں جو مختلف بیمایوں کے لئے فائدے مند ہوتا ہے۔

جامن میں کیلشیئم، آئرن، میگنیشیئم، فاسفورس، سوڈیم، وٹامن ،تھیامن، ربوفلیون، نیاسن، کاربوہائیڈریٹ، کیروٹین، فولک ایسڈ، فائبر،فیٹ، پروٹین اورپانی موجود ہوتے.

install suchtv android app on google app store