کہیں آپ بھی کورونا کا شکار تو نہیں؟ طبی ماہرین نے کورونا وائرس کی مزید تین علامات بتا دیں

کورونا وائرس فائل فوٹو کورونا وائرس

کورونا وائرس کی علامات میں کھانسی، بخار، تکان ، عضلات میں درد ، سونگھنے یا ذائقے کااحساس ختم ہوجانا اور گلے میں سوزش شامل ہیں۔ تاہم طبی ماہرین نے کورونا وائرس کی مزید علامات کا انکشافات کیا ہے۔

امریکی طبی مراکز میں ہونے والی طبی تحقیق کے مطابق کورونا کی مزید تین علامات سامنےآئی ہیں، جن میں ناک کا بہنا، متلی اور اسہال (لوز موشن) شامل ہیں۔ وبائی امراض سے بچاؤ اور انسداد کے مراکز کا کہنا ہے کہ ہر شخص میں کورونا کی علامتیں مختلف ہوتی ہیں۔ کسی مریض میں یہ علامتیں کم شدت جبکہ کئی مریضوں میں زیادہ شدت کے ساتھ اثر انداز ہوتی ہیں۔

کورونا سے متاثرہ افراد میں اس موذی مرض کی علامات 2 سے 14 دن کے اندرظاہر ہو جاتی ہیں۔ اگر کسی شخص کو سانس لینے میں دُشواری کا سامنا ہو، سینے میں درد ہو یا چہرہ اور ہونٹ نیلے پڑجائیں تو یہ کورونا کی نشانی ہو سکتی ہے۔ کورونا کے بزرگ مریضوں اور دل، سانس اور ذیابیطس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کی زندگیوں کو عام مریضوں کی نسبت زیادہ خطرات لاحق ہو جاتے ہیں۔ امریکی طبی اداروں نے کورونا وائرس کی نئی علامات اپنی ویب سائٹس پر جاری کر دی ہیں۔

دوسری جانب کورونا وائرس کی ایک اور علامت دریافت کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔ یہ دعویٰ کینیڈا کے محققین کی جانب سے کیا گیا ہے۔جن کا کہنا ہے کہ آشوب چشم یا آنکھ کی جھلی کی سوزش بھی کورونا وائرس کی ایک علامات ہے، یہ ایک عام علامت ہے جو کہ کئی افراد میں ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے مریضوں کو بھی کورونا کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیئے۔کینیڈین جرنل آف برائے چشمِ نفسی میں شائع ہونے والی تحقیق میں ایک مریضہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ آشوب چشم اور آں کھ کی جھلی کی سوزش کی وجہ سے ہسپتال آئی تھی، چونکہ کورونا کی علامات اس میں نہ تھی توہم نے ٹیسٹ نہ کیا، لیکن بعد میں اس میں کورونا کی تصدیق سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ یہ بھی مہلک وائرس کی موجودگی کی ایک نشانی ہے۔

install suchtv android app on google app store