23 ممالک کے سائنسدانوں کا کرونا وائرس سے متعلق بڑا اقدام، فواد چودھری نے بڑی حقیقت بتا دی

فواد چویدری فائل فوٹو فواد چویدری

دنیا کے 23 ممالک سے تعلق رکھنے والے سائنسدان دو مارچ کو کراچی میں سر جوڑ کر بیٹھیں گے اور کورونا وائرس کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ دنیا کے 23 ممالک سے تعلق رکھنے والے سائنسدان دو مارچ کو کراچی میں سر جوڑ کر بیٹھیں گے اور کورونا وائرس کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پرجاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کسی ایک ملک کا نہیں بلکہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ عالمی تعاون کے ذریعے ہی اس بڑے چیلنج کا سامنا کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان کی وفاقی وزارت صحت نے کورونا وائرس کے ممکنہ اثرات سے متاثرہ افراد کے حوالے سے ماہ رواں کے آغاز میں باقاعدہ رپورٹنگ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

قائم کیے جانے والے رپورٹنگ سینٹر میں چین سے موصول ہونے والی ڈائگناسٹک کٹس کے ذریعے متاثرین کا ڈیٹا تشکیل دیا جائے گا۔ انفیکشن رپورٹس تمام شہروں سے حاصل کی جائیں گی۔

وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا تھا کہ صوبائی اور مرکزی ڈیٹا کے تجزیے کی بنیاد پر ایمرجنسی لیول کا تعین کیا جائے گا۔ ایمرجنسی لیول کی رپورٹ عالمی ادارہ صحت کو روزانہ کی بنیاد پر ارسال کی جائے گی

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ تمام شہروں کے بڑے اسپتالوں میں ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔ روزانہ کی بنیاد پر اپڈیٹ شدہ ڈیٹا صوبائی اور وفاقی رپورٹنگ سنٹرز کو بھیجا جائے گا۔

پاکستان میں متعین چینی سفیر یاؤ جنگ کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے دعویٰ کیا تھا کہ کورونا وائرس کے شکار98 فیصد مریض ازخود ٹھیک ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وائرس وقت کے ساتھ بدلتا رہتا ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ کورونا وائرس پر بے پناہ تحقیق (ریسرچ) ہورہی ہے جس میں کوشش کی جارہی ہے کہ اس مرض کا علاج اور ویکسین تیار کی جائے لیکن تاحال اس کا کوئی علاج دریافت نہیں ہوا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store