معدے کے مریض ہو جائیں بےفکر، لیموں کے معجزہ نما فوائد آ گئے سامنے

لیمو ں کی افادیت فائل فوٹو لیمو ں کی افادیت

پوری دنیا لیموں کے معجزہ نما پھل کے فوائد سے واقف ہے۔یہ صحت کے لئے بے حد مفید ہے اور اس میں موجود وٹامن C جو اس پھل کو ترش بناتاہے۔

صحت کیا بے مثال خزانہ ہے۔اس کا استعمال ویسے تو ہر موسم میں ہوتا ہے لیکن برسات کے موسم میں اس کی افادیت اور بڑھ جاتی ہے۔

لیموں کے پودے پر سال میں 2 بار پھل آتے ہیں۔جولائی اگست اور فروری مارچ میں۔

لیموں کا استعمال تقریباً ہر گھر میں روزانہ ہوتا ہے کیونکہ صدیوں سے ہم سنتے چلے آرہے ہیں کہ یہ کس درجہ مفید پھل ہے ۔

لیموں صرف ایک پھل ہی نہیں بلکہ دوا بھی ہے۔اس کے عرق کو کئی انداز سے استعمال کیا جاتاہے۔اس کے عرق کے استعمال کا سب سے بہتر طریقہ تو یہ ہے کہ اس کے رس کو آپ پانی میں حل کرکے استعمال کریں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ لیموں پانی میں شامل معدنیات ہڈیوں میں مضبوطی کے ساتھ ساتھ جوڑوں پر حرکت میں سہولت پیدا کرتی ہیں۔ تحقیق کے مطابق دوسرے رس دار پھلوں کی طرح لیموں میں بھی ”پیکٹن“ نامی ایک مادّہ پایا جاتا ہے جو جسم میں چکنائی جمع ہونے نہیں دیتا بلکہ خون میں شکر کی مقدار بھی کنٹرول کرتا ہے ۔

زیتون کا تیل

زمانہ قدیم ہی سے رومن اور یونانی اقوام اس کی افادیت کو مانتی آئی ہیں اور اسے ’مائع سونے‘کا نام بھی دیا گیا ہے۔اس میں موجود فیٹی ایسڈکی وجہ سے برے کولیسٹرول کو کم کیاجاسکتا ہے اور اس کی وجہ سے جسم سے زہریلے مادے بھی نکالے جاسکتے ہیں۔

لیموں

وٹامن سی ،پوٹاشیم،فاسفورس، پروٹین، وٹامن بی اور کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور اس پھل میں کئی بیماریوں کا علاج موجود ہے۔لیموں اور زیتون کے تیل کوملاکر استعمال کرنے سے آپ کا معدہ بہتر طریقے سے کام کرسکے گااور معدے سے زہریلے مادے فضلہ کی صورت میں نکل جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store