ناشتہ نہیں کرنے والے ہو جائے خبردار، امریکی یونیورسٹی بیلور کے پروفیسر سوزی ویمز نے ناشتہ نہیں کرنے کے نقصانات بتا دئے

 ناشتا نا کرنے والے ہو جائے خبردار فائل فوٹو ناشتا نا کرنے والے ہو جائے خبردار

اگر کوئئ جسمانی وزن میں کمی کرنا چاہتا ہے تو اکثر ایسے افراد کے ذہن میں یہ سوال آتا ہے کہ انہیں ناشتا کرنا چاہیے یا نہیں؟ امریکا کی بیلور یونیورسٹی کی پروفیسر سوزی ویمز نے بتا دیا کہ ناشتا کرنا چاہیے۔

اگر آپ صبح اٹھنے کے بعد گھنٹوں تک کچھ کھانے کا انتظار کریں گے تو آپ کا بلڈشوگر لیول گر جائے گا، جبکہ بھوک بھڑکانے والے ہارمونز متحرک ہوجائیں گے، اس کے نتیجے میں دوپہر کے کھانے کے وقت یا اس سے بھی پہلے شدید بھوک کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اور جب آپ صحیح معنوں میں بھوکے ہوتے ہیں تو صحت بخش غذا کے انتخاب کا امکان بھی کم ہوجاتا ہے، یعنی زیادہ کیلوریز اور چکنائی کھاسکتے ہیں، جس کے نتیجے میں جسمانی وزن میں کمی کے مقصد کا حصول مشکل ترین ہوسکتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ مختلف تحقیقی رپورٹس میں یہ ثابت ہوا کہ ناشتا جسمانی وزن میں کمی میں مدد دیتا ہے، درحقیقت روزانہ ناشتا کرنے والے 75 فیصد سے زیادہ افراد 7 کلو تک وزن کم کرلیتے ہیں۔

فرض کریں آپ گاڑی چلارہے ہوں، تو اس میں آپ ا س وقت سفر نہیں کرسکتے جب ایندھن نہ ہو۔ آپ کا جسم بھی ایسا ہی ہے، ناشتا نہ کرنا اور دن بھر کے لیے درکار کیلوریز سے محرومی جسمانی توانائی سے محرومی کرتی ہے، اس کے مقابلے میں جسمانی توانائی بہتر ہو تو زیادہ بہتر انتخاب جیسے ورزش اور صحت بخش غذا کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

یاد رہے ناشتے میں موجود فائبر سے بھرپور (جیسے جو اور اجناس) پروٹین سے بھرپور (جیسے انڈے) کا انتخاب اضافی وزن میں کمی لانے یا وزن کو برقرار رکھنے میں مدد دے سکتا ہے، یہ غذائیں پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھنے کا احساس بھی بڑھاتی ہے، اس کے مقابلے میں چکنائی یا چربی سے بھرپور ناشتا جسمانی وزن میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

اگر آپ مناسب مقدار میں پروٹین کھارہے ہیں مگر وٹامنز اور فائبر سے بھرپور پھلوں اور سبزیوں کو نظرانداز کررہے ہیں تو یہ بہت بڑی غلطی ہے۔ تو ایک سیب یا گاجر کھالینا بھی دوپہر کے کھانے تک بھوک کے احساس کو دور رکھنے میں مدد دے سکتا ہے۔

یاد رہے کہ ناشتے اور صحت مند طرز زندگی میں ایک گھرا تعلق موجود ہے، یہاں تک کہ اس عادت سے امراض قلب اور ذیابیطس جیسی بیماریوں کا خطرہ بھی کم کیا جاسکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store