الائچی کیا واقعی میں اتنی اہمیت رکھتی ہے

الائچی کیا واقعی میں اتنی اہمیت رکھتی ہے فائل فوٹو

سبز الائچی کا شمار گرم مصالحہ جات میں کیا جاتا ہے اور اس کی ایک خاص خوشبو کھانوں میں الگ ہی ذائقہ دیتی ہے جو کھانے کا ذائقہ دوبالا کردیتی ہے۔

ہم سبز الائچی کو صرف ایک عام مصالحہ سمجھتے ہیں لیکن اگر آپ کو اس عام سے مصالحے کی خاصیت کے بارے میں معلوم ہوجائے گا تو آپ اسے اپنی روزانہ کی خوراک میں استعمال کریں گے۔

آئیے ہم آپ کو سبز الائچی کے فوائد بتائیں:

1۔ خون میں شکر کی مقدار معتد
جرنل لپیڈز اِن ہیلتھ اینڈ میں ایک تحقیق شائع کی گئی جس میں چوہوں پر ایک تجربہ کیا گیا۔

اس تحقیق می محققین نے چوہوں کو روزانہ ایسا کھانا کھلایا جس سے خون میں شکر کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے۔

محققین نے چوہوں کو ہر کھانے کے بعد الائچی کھلائی جس کے بعد انہوں نے یہ دیکھا کہ ان چوہوں کے خون میں شکر کی مقدار معتدل ہے۔

دل اور جگر کے لیے بہترین:

ماہرینِ طب کا کہنا ہے کہ الائچی کا استعمال کرنے سے خون کا کولسیٹرول معتدل رہتا ہے جس کی وجہ سے جگر اور دل کی صحت بھی بہتر رہتی ہے۔

نظامِ ہاضمہ:

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسپائسس کی جانب سے ایک تحقیق کی گئی جس میں یہ انکشاف کیا گیا کہ الائچی کا استعمال کرنے سے قے کی حالت پر قابو پایا جاسکتا ہے جو کہ نظامِ ہاضمہ کی خرابی کی وجہ سے ہوتی ہے۔

علاوہ ازیں جرنل آف ایتھنوفارماسولوجی میں شائع ایک اور تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ الائچی کا استعمال کرنے معدے کا السر کافی حد تک بہتر ہوسکتا ہے۔

قوتِ مدافعت بڑھائے:

الائچی اینٹی آکسیڈینٹس سے مالا مال ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ مدافعتی نظام کے لیے بہترین سمجھی جاتی ہے، الائچی کا استعمال کرنے سے یہ جسم سے فاصل مادّے نکالتی ہے اور نظامِ قوتِ مدافعت کو بہتر بناتی ہے۔

install suchtv android app on google app store