کیا خواتین نفسیاتی طور پہ مردوں کی نسبت کمزور ہوتی ہیں؟ تحقیق نے کیا اہم انکشاف

دورِ حاضر میں جسمانی بیماریوں کے علاوہ دماغی بیماریاں بھی جان لیوا بن رہی ہیں اور عمومی طور پر خواتین نفسیاتی طور پر مردوں سے کمزور نظر آتی ہیں۔

سچ ٹی وی کے پروگرام صحت زندگی میں کلینیکل سائیکالوجسٹ ڈاکٹر نبیلہ صدف نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں نفسیاتی طور پر زیادہ کمزور ہوتی ہیں۔ انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ اگر خاتون گاڑی چلا رہی ہو اور سامنے کوئی آجائے ئو وہ جذباتی ہو کر بریک کی جگہ اسپیڈ زیادہ کر دیں گی جو نفسیاتی طور پر ان کے کمزور ہونے کا ایک ثبوت ہے۔

بطور کلینیکل سائیکالوجسٹ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی ہمارے پاس کوئی خاتون مریضہ آتی ہے تو ہمیں اس پر مردوں کی نسبت زیادہ کام کرنا پڑتا ہے۔ نفسیاتی طور پر کمزور ہونے کیوجہ سے خواتین اپنی بات کا اظہار اچھے طریقے سے نہیں کر سکیتں۔ جس کی وجہ سے خواتین میں فیصلہ کرنے کی صلاحیت ختم ہو جاتی ہے۔

میزبان کے ایک سوال کا جواب  دیتے ہوئے  ڈاکٹر نبیلہ صدف کا کہنا تھا کہ انفرادی طور پر ہر ایک دوسرے سے مختلف ہوتا ہے اس بات کے تناظر میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ضروری نہیں کی ساری خواتین ایک جیسی ہوں کچھ خواتین جذباتی طور پر مضبوط اوصاف کی مالک ہوتی ہیں اور جب ان پر کوئی مشکل حالات آتے ہیں تو وہ اپنے مسائل سے دوسروں کو آگاہ کرتی ہیں اور اپنے مسائل حل کرنے میں مدد لیتی ہیں۔

بطور کلینیکل سائیکالوجسٹ ان کا کہنا تھا کہ غصہ آنا ایک فطری بات ہے لیکن غصہ کا اظہار کیسے کیا جائے یہ بہت اہم ہے۔ اظہار کرنے سے انسان کا غصہ کم ہو جاتا ہے اور اس کے برعکس اگر غصے کا اظہار نا کیا جائے ئو منفی خیالات جنم لیتے ہیں جس کی وجہ سے انسان ڈپریشن میں چلا جاتا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store