آپ کے ذہن کو کونسا تیل نقصان پہنچا رہا ہے؟؟ نئی تحقیق نے سب کو خبردار کردیا

وہ تیل جس میں بنا کھانا کھانے سے آپ کے ذہن کو ناقابل تلافی نقصان ہوتا ہے فائل فوٹو وہ تیل جس میں بنا کھانا کھانے سے آپ کے ذہن کو ناقابل تلافی نقصان ہوتا ہے

وہ تیل جس میں بنا کھانا کھانے سے آپ کے ذہن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے۔

سویا بین آئل بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے لیکن اب سائنسدانوں نے اس کے متعلق ایک خوفناک انکشاف کر دیا ہے۔

امریکہ کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا ریورسائیڈ کے سائنسدانوں نے اپنی نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ سویا بین آئل نہ صرف موٹاپے اور ذیابیطس کا باعث بنتا ہے بلکہ یہ ہمارے عصبی نظام کو شدید متاثر کرتا ہے جس سے لوگ آٹزم، الزیمرز ڈیزیز، ڈپریشن اور دیگر ذہنی عارضوں میں مبتلا ہوتے ہیں۔یہ تیل دماغ میں خطرناک جینیاتی تبدیلیاں رونما کرتا ہے اور یہ ناقابل تلافی نقصان ہوتا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ مارگریٹا کراس کولیزو کا کہنا تھا کہ ”ہم نے اس تحقیق میں بے شمار تجربات کیے جن میں 100سے زائد ایسے جینز اور غدود دریافت ہوئے جنہیں سویا بین آئل بری طرح متاثر کرتا ہے۔

ان میں ہائپوتھیلمس نامی غدودبھی شامل تھا جو محبت کا ہارمون ’آکسی ٹوسن‘ پیدا کرتا ہے۔ “ مارگریٹا کراس کا کہنا تھا کہ ”سویا بین میں ایسے کون سے کمپاﺅنڈ ہیں جو انسان کی صحت پر یہ منفی اثرات مرتب کرتے ہیں؟ آئندہ تحقیق میں ہم اس سوال کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس سے ہمیں مستقبل میں بہتر غذائی تیل بنانے میں مدد ملے گی۔“

 

install suchtv android app on google app store