روزانہ 20 منٹ کی محنت بچائے موذی مرض سے، انتہائی اہم تحقیق سامنے آگئی

ماہرین جاگنگ کو بہترین ورزش قرار دے دیا فائل فوٹو ماہرین جاگنگ کو بہترین ورزش قرار دے دیا

ماہرین جاگنگ کو بہترین ورزش قرار دیتے ہیں اور اب سائنسدانوں نے اس کا ایک ایسا حیران کن فائدہ بتا دیا ہے کہ سن کر آپ جاگنگ کو اپنا معمول بنا لیں گے۔

سائنسدانوں نے اپنی نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ روزانہ صرف 20 منٹ کے لیے تیز قدم چلنے سے 6 اقسام کی کینسر کا خطرہ اوسطاً20فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔کینسر کی ان اقسام میں جگر کا کینسر اور خواتین میں چھاتیوں کا کینسر شامل ہیں۔

امریکن کینسر سوسائٹی کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 7لاکھ 55ہزار 549لوگوں کو 10سال تک زیرنگرانی رکھا اوران کی ورزش کی عادت اور ان کو کینسر لاحق ہونے کے خطرے کا معائنہ کرتے رہے۔

نتائج میں انہوں نے روزانہ 20منٹ تیز قدم چلنے سے جگر کے کینسر کا خطرہ 18فیصد اور ہفتے میں 5 گھنٹے تیز چلنے سے حیران کن طور پر 27فیصد کم ہو جاتا ہے۔

خواتین میں چھاتیوں کے کینسرکا خطرہ روزانہ 20منٹ تیز قدم چلنے سے 6فیصد اور ہفتے میں 5گھنٹے چلنے سے 10فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔اسی طرح گردے کا کینسر لاحق ہونے کا خطرہ 20منٹ کی ورزش سے 11فیصد اور ہفتے میں پانچ گھنٹے کی جاگنگ سے 17فیصد کم ہو جاتا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر الپا پٹیل کا کہنا تھا کہ”کینسر کے حوالے سے تیز قدم چلنے کا فائدہ مردوخواتین کے لیے یکساں سامنے آیا ہے۔ ہماری تحقیق میں تیز قدم چلنے کے ایسے طبی فوائد کا انکشاف ہوا ہے کہ خود ہمیں بھی ایسی توقع نہیں تھی۔“

 

install suchtv android app on google app store