ہری مرچ کھائیں، دل صحت مند بنائیں

 اپنی غذا میں ہر ہفتے 4مرچیں کھانا عادت بنالیں فائل فوٹو اپنی غذا میں ہر ہفتے 4مرچیں کھانا عادت بنالیں

ہارٹ اٹیک جیسی جان لیوا بیماری کو ہمیشہ خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں تو اپنی غذا میں ہر ہفتے 4مرچیں کھانا عادت بنالیں۔

یہ دعویٰ اٹلی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔Neurologic Instituto neuromed mediterraneoکی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ہفتے میں4بار مرچیں(ہری مرچ)کھانا ہارٹ اٹیک سے موت کا خطرہ کم کر سکتاہے۔
اس تحقیق کے دوران سائنس دانوں نے 2005ء سے2010ء کے دوران اکٹھا کیا گیا 22ہزار سے زائد مردوں اور خواتین کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا جو جنوبی اٹلی کے رہائشی تھے۔

بحیرہ روم کے اردگرد کے علاقوں کی مخصوص غذا میں مرچوں کا استعمال عام ہوتاہے اور ان کو کھانے کا ذائقہ بڑھانے کے لئے استعمال کیا جاتاہے۔
کالج آف کارڈیالوجی میں شائع ایک تحقیق کے مطابق اس خطے میں پھلوں، سبزیوں،اجناس،گریوں اور بیجوں پر مشتمل غذا کا زیادہ استعمال ہوتاہے، جن کو زیتون کے تیل پر تیار کیا جاتا ہے۔ جبکہ مچھلی ،انڈے اور چکن وغیرہ کو اعتدال میں رہ کر کھایا جاتاہے۔

ان افراد سے تحقیق کے آغاز پر سوالنامے بھروائے گئے اور پوچھا گیا کہ وہ مرچوں کا استعمال ہفتے میں کتنی بار کرتے ہیں یا نہیں کرتے ۔تحقیق کے اختتام تک12سو سے زائد افراد کا انتقال ہو گیا۔

محققین نے دریافت کیا کہ ہفتے میں کم ازکم4بار مرچوں کا استعمال کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 23فیصد تک کم کرتاہے اور جو لوگ اکثر مرچ مصالحے والی غذائیں کھاتے ہیں،ان میں خون کی شریانوں سے جڑے امراض جیسے ہارٹ اٹیک یا فالج سے موت کا خطرہ 34 فیصد تک کم ہو جاتاہے۔

ماضی میں تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ مرچوں میں موجود ایک جز کیپسیئن صحت کے لئے فائدہ مند ہوتاہے۔

اب سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ اس جز کے ممکنہ کردار کا تعین کیا جا سکے۔ محققین نے بتایا کہ مرچوں اور خون کی شریانوں سے جڑے امراض سے موت کا خطرہ کم کرنے کے درمیان مضبوط تعلق موجود ہے اور اس کی شرح نے ہمیں حیران کیا۔

 

install suchtv android app on google app store