پاکستان ٹائيفائيڈ کيخلاف مہم چلانے والوں میں سے کتنے نمبرپرآگیا تفصیل اس خبرمیں جانیے

پاکستان ٹائيفائيڈ کيخلاف مہم چلانے والوں میں سے کتنے نمبرپرآگیا فائل فوٹو پاکستان ٹائيفائيڈ کيخلاف مہم چلانے والوں میں سے کتنے نمبرپرآگیا

ٹائیفائڈ ویکسين ورلڈ ہیلتھ آگنائزیشن سےسرٹیفائڈ ہے اور اس کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے۔

پاکستان ٹائيفائيڈ کيخلاف مہم چلانے والا دُنيا کا پہلا ملک بن گيا ہے۔ سندھ بھر ميں 12 روز کے دوران ايک کروڑ بچوں کو ٹيکے لگانے کا مشن جاری ہے۔

ڈبليو ايچ او سے سرٹيفائيڈ مہم کے بارے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انسداد ٹائيفائيڈ مہم کے خلاف صرف پروپگينڈا ہورہا ہے، اس سے کوئی نقصان نہيں ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بيماری سے بچنے والی ويکسين کو ہی مضر صحت بناديا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر بچے کو 10 سال تک ٹائيفائيڈ سے بچانا ہے تو يہ ويکسين ضرور لگوائيں۔

دوسری جانب کمشنر کراچی نے مہم کے خلاف پروپیگنڈا سے نمٹنے کے لئے محکمہ صحت، ڈاکٹرز، ڈپٹی کمشنرز اور پرائيويٹ اسکول ايسوسی ايشنز کے نمائندوں کا اجلاس طلب کيا۔محکمہ صحت نے بتایا کہ ٹائیفائڈ ویکسين ورلڈ ہیلتھ آگنائزیشن سےسرٹیفائڈ ہے اور اس کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے۔

install suchtv android app on google app store