دودھ اور مکھن کے زیادہ استعمال سے کس کو ہے خطرہ؟ سائنسدانوں نے نئی تحقیق پیش کردی

دودھ اور مکھن فائل فوٹو دودھ اور مکھن

دودھ اور مکھن وغیرہ کے طبی فوائد سے ہم سبھی آگاہ ہیں لیکن کسی بھی چیزکاحد سے زیادہ استعمال نقصان دہ ہوتا ہے،چنانچہ سائنسدانوں نے دودھ اور مکھن کے زیادہ استعمال کا بھی مردوں کے لیے ایک خوفناک نقصان بتا دیا ہے۔

(Mayo)کلینک کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ جو مرد دودھ، مکھن اور پنیر وغیرہ کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں انہیں پراسٹیٹ کینسر لاحق ہونے کا امکان 76فیصد تک بڑھ جاتا ہے سائنسدانوں نے اپنی اس تحقیق کے لیے اس موضوع پر کی جانے والی 47 تحقیقات کے نتائج کا تجزیہ کیا۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر جان شین کا کہنا تھا کہ ہمیں ان تحقیقات کے تجزئیے کے دوران پراسٹیٹ کینسر اور ڈیری مصنوعات کے درمیان ایک براہ راست لنک ملا۔ جب ہم نے اس لنک پر تحقیق شروع کی تو معلوم ہوا کہ جو مرد ڈیری مصنوعات زیادہ استعمال کرتے تھے انہیں پراسٹیٹ کینسر لاحق ہونے کے کیس دوسروں کی نسبت کئی گنا زیادہ رپورٹ ہوئے۔ دوران تحقیق یہ بھی معلوم ہوا کہ جو مرد پودوں سے حاصل ہونے والی خوراک زیادہ استعمال کرتے ہیں انہیں یہ کینسر لاحق ہونے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store