راولپنڈی اور اسلام آباد میں ڈینگی وائرس انتہا تک پھیل چکا , جو کہ وفاقی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے

چیئرمین تحریکِ جوانانِ پاکستان محمد عبداللہ گل فائل فوٹو چیئرمین تحریکِ جوانانِ پاکستان محمد عبداللہ گل

چیئرمین تحریکِ جوانانِ پاکستان محمد عبداللہ گل نے کہا ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں ڈینگی وائرس انتہا تک پھیل چکا ہے ،وزارتِ صحت اور ضلعی انتظامیہ زبانی جمع تفریق کر رہی ہے،پورے شہر کو ابھی تک فیومیگیٹ نہیں کیا گیا ،جس کی وجہ سے آئے دن مریضوں کی تعداد اور اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عبد اللہ گل کا کہنا تھا کہ اس وقت تک پورے ملک میں 17000ہزار سے زائد مریض ڈینگی کی مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں جن میں سے 5000ہزار مریض جڑواں شہروں میں سے ہیں جو کہ وفاقی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب نے صوبے کے کسی ضلع میں خفیہ دورہ نہیں کیا جس سے اسے پتہ چل سکے کہ راشد منظور اور ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی کے لئے کیاہنگامی اقدامات کیے ہیں۔

اس سے پہلے سابقہ حکومتیں اگست کے مہینے میں ڈینگی کے لاروں کا جائزہ لیا کرتی تھی اور اگر کہیں لاروا پایاجاتا تو وہاں فوری اقدام ہوتا تھا لیکن اس دفعہ یہ انتظامیہ اور حکومت سوئے رہے اور ڈینگی پھیلتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی شہر کے ارد گرد جتنی بھی آبادیاں ہیں وہاں ویسٹ مینجمنٹ کاعملہ صفائی کے لئے نہیں جاتا اور نہ ہی بارش کے پانی کو نکالنے کے لئے کوئی ہنگامی اقدام کیا گیا جس کی وجہ سے مچھروں کی بہتات ہے، ارباب اختیار کو چا ہئے کہ گردونواح کی بستیوں میں ہنگامی طور پر فیمیگیشن کی جائے تاکہ مرض کو کنٹرول کیا جا سکے۔

install suchtv android app on google app store