صرف چند قطرے کریں خشکی کا مکمل خاتمہ

ٹی ٹری آئل خشکی کے خاتمے کے لئے موثر ترین ہے فائل فوٹو ٹی ٹری آئل خشکی کے خاتمے کے لئے موثر ترین ہے

دنیا بھر کے مرد و خواتین حتـٰی کہ بچے بھی سر کی جلد میں موجود خشکی کا شکار ہیں، یہ دراصل یہ بیماری خشک چھلکے کی صورت میں بن جاتی ہے، جس کی وجہ سے خارش، چمبل، سوزش وغیرہ ہوتی ہے۔ 

سرمیں خشکی پیدا ہونے کی مختلف وجوہات ہیں مثلآ صحت مند غذا کا کم استعمال، خشک جلد یا کسی غلط پراڈکٹ کا استعمال بھی خشکی پیدا کرنے کی وجہ بن سکتا ہے۔

خشکی ختم کرنے کیلئے بہت ساری چیزیں انسان کیلئے مددگار ثابت ہو سکتی ہیں، کچھ لوگ دواؤں ، شیمپو اور کچھ گھریلو ٹوٹکوں کی مدد حاصل کرتے ہیں۔ 

ایسا ہی ایک گھریلو ٹوٹکہ ٹی ٹری آئل میں ہے جو عرصہ دراز سے خشکی کے خاتمے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے یہ ایک خاص قسم کے درخت اٹرنی فولیا سے تیار کیا جاتا ہے۔ پرانے وقتوں میں لوگ اس تیل کو نا صرف خشکی کے لئے بلکہ ایکنی اور پھٹی ایڑھیوں پر بھی استعمال کرتے تھے۔

ماہرین کے مطابق ٹی ٹری آٗئل میں موجود ٹرپائن 01-4 جراثیم کش ہے اور فنگس کی نمو کو روکتا ہے، ماہرین کے مطابق ایسے بہت سے تیل خشکی ختم کرنے کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں مگر ٹی ٹری آئل ایپی ڈرمس (جراثیم) کے خاتمے میں زیادہ مؤثر ہے۔ ٹی ٹری آئل کا براہ راست استعمال جلد پر سرخ بادہ یعنی Rashes پیدا کر سکتا ہے ، اس لئے ماہرین صلاح دیتے ہیں کی اس آئل کے کچھ قطرے روزمرہ کے شیمپو میں ڈال کر استعمال کئے جائیں۔ 

install suchtv android app on google app store