آنکھ ایک نازک عضو، کیسے کریں اس کی حفاظت

آنکھوں کی الرجی بھی آنکھوں کی سوزش کا اہم سبب ہے۔ فائل فوتو آنکھوں کی الرجی بھی آنکھوں کی سوزش کا اہم سبب ہے۔

آنکھ بڑا نازک عضو ہے آنکھوں کی بیماریوں کا گھریلو علاج بعض صورتوں میں خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے آنکھوں میں اندھا دھند ہر اچھی بری چیز ڈالے جانا بہت خطرناک ہے۔

آنکھوں کی الرجی بھی آنکھوں کی سوزش کا اہم سبب ہے۔ سوزش الرجی کی وجہ سے ہو تو اس کا پتا لگانا مشکل نہیں ہوتا آنکھوں میں اچانک جلن اور سوزش ہوتی ہے اور بہت زیادہ پانی آتا ہے یہ حالت زیادہ دیر تک نہیں رہتی اور عموماً الرجی کا سبب دور ہوجانے کے بعد سوزش جاتی رہتی ہے اگر آنکھ مسلسل الرجی کا شکار رہے تو جراثیم کو اس پر قابض ہونے کا موقع مل جاتا ہے اس لیے اس کا فوری علاج ضروری ہے آنکھ کی الرجی کے ساتھ عموماً ناک کی الرجی یعنی زکام بھی ہوتا ہے۔

الرجی کے سبب کا پتا لگانے کی کوشش کریں گردوغبار، گیسیں، صنعتوں میں استعمال ہونے والے بعض کیمیائی مادے خوشبوئیں دوائیں اور روغن وغیرہ اس الرجی کے اہم اسباب ہیں۔  حتیٰ الوضع اس سبب سے بچنے کی کوشش کریں اگریہ ممکن نہ ہو تو کسی الرجی کلینک سے رجوع کریں جہاں آپ کو الرجی پیدا کرنے والی چیز کے خلاف بے حس بنایا جاسکتا ہے وقتی طور پر الرجی سے نجات پانے کے لیے اینتھیکل لوشن کے چند قطرے آنکھ میں ٹپکائیں آنکھ میں ڈالی جانے والی ایک دوا ایٹروپین آنکھ کی الرجی کا اہم ترین سبب ہے اگر آپ کو ایٹروپین کی وجہ سے الرجی ہوتی ہے تو اسے ترک کردیں۔

install suchtv android app on google app store