رے بیز کی اقسام، علامات اور علاج

رے بیز ایک مہلک بیماری ہے فائل فوٹو رے بیز ایک مہلک بیماری ہے

رے بیز ایک مہلک بیماری ہے۔ جو انسانوں کو بعض پالتو اور جنگلی جانوروں کے کاٹنے سے ہو جاتی ہے۔ اس کا وائرس ان جانوروں کے منہ کے لعاب میں پایا جاتا ہے۔ جیسے کتے، بلیاں،گیڈر،پھیڑیا ،چمگادڑ،رکون لومڑی اور کچھ دوسرے دودھ پلانے والے جانور ہیں اور ہر سال دنیا میں 55,000سے زیادہ افراد اس بیماری سے مرتے ہیں۔

ننانوے فی ٓصد لوگوں کو یہ مرض پالتو جانوروں سے ہوتا ہے۔ جن کو حفاظتی ٹیکے نہیں لگے ہوتے۔ ایک معمولی خراش بھی اس کا باعث بن سکتی ہے۔ ایک دفعہ اس مرض کی علامات ظاہر ہو جائیں تو اکثر 72گھنٹوں کے اندر اس کی موت واقع ہو جاتی ہے اور یہ موت یقینی ہوتی ہے۔ جس جانور کو رے بیز ہو جائے۔ وہ عموماً دس دن کے اندر مرجاتا ہے اس لئے اگر ممکن ہوتو کاٹنے والے جانور کو دس دن تک نگرانی میں رکھا جائے اگر اس دوران وہ مرجائے تو وہ ریبڈ ہو گا۔

 کاٹے جانے والے فرد کو ویکسین لگانا پڑے گی۔ نئی ریسرچ سے معلوم ہوا ہے کہ بعض دفعہ جانور کی تھوک میں وائرس ہوتا ہے مگر وہ خود بہت عرصہ تک زندہ رہتے ہیں۔ چنانچہ اب اگر کسی کو کوئی جانور کاٹے تو فوراً ویکسین لگا لینی چاہئے۔ چاہے جانور میں بیماری کی علامات نہ ہوں۔ جانور میں رے بیز کی علامات میں اس کی عادات میں تبدیلی نمایاں ہوتی ہیں یا تو وہ خاموش ہو جاتا ہے یا خوراک نہیں کھاتا۔

پانی سے ڈرتا ہے یا غضب ناک ہو کر ہر ایک کو کاٹنے کو دوڑتا ہے ۔اس کی چال ہیں تو ازن نہیں رہتا اور بعض دفعہ اس کے جسم کے بعض حصے مفلوج ہو جاتے ہیں۔ جب بھی کسی جانور پر ری بیز کا شک ہو تو اُسے کسی کم تکلیف دہ طریقے سے موت کی نیند سلادینا چاہئے تاکہ وہ کسی کو کاٹ نہ سکے۔

زخم دماغ سے جتنا نزدیک ہوگا۔ علامات اُتنی جلدی ظاہر ہونگی زخم بڑا ہو یا مریض بچہ ہو تو بھی علامات کا ظہور جلدی ہو گا۔ جب وائرس دماغ یا حرام مخز تک پہنچ جائے تو بچنا ناممکن ہوتا ہے ۔(آج تک دنیا میں چند ہی افراد اس بیماری سے شفایاب ہو سکے ہیں ۔وہ بھی گزشتہ چند سالوں میں) دماغ تک وائرس کو پہنچنے میں دس سے پچاس دن لگ سکتے ہیں۔
علامات مندرجہ ذیل ہو سکتی ہیں۔

1- فلو کی قسم کے اثرات ،گلے میں درد
2۔ چڑ چڑاپن اورمزاج میں سختی،خصیلاپن۔
3۔ زیادہ ہلنا جلنا اور احتجاجی رویہ۔
4۔ عجیب خیالات ،اور الجھن۔غیر معمولی جسمانی حرکات
5۔ عضلات کی سختی۔سخت تھکن
6۔ جسمانی اعضاء کی کمزوری یا فالج
7۔ لعاب ۔دین کی زیادتی
8۔ قے۔سردرد ،بخار
9۔ پانی اور ہوا سے ڈرنا اور دور ہ پڑجانا۔

install suchtv android app on google app store