آنکھوں کی بیماری اب ہر کسی کی جیب میں

  • اپ ڈیٹ:
آنکھوں کی بیماری بہت عام ہوگئی ہے فائل فوٹو آنکھوں کی بیماری بہت عام ہوگئی ہے

موبائل فون کے استعمال سے کم عمر بچوں پر برے اثرات مرتب ہونے لگے ہیں، موبائل کے زیادہ دیر استعمال سے بچوں میں آنکھوں کی بیماریاں بھی تیزی سے پھیلنے لگے ہیں۔

دیہی علاقوں کی نسبت شہری علاقوں کے بچوں میں موبائل فون کا کثرت سے استعمال دیکھنے میں آیا ہے۔ 3 سے 5 سال کی عمر کے بچوں میں موبائل فون کا استعمال تیزی سے بڑ رہا ہے جس سے بچوں میں آنکھوں کی بیماریاں ، آنکھوں میں خشکی پیدا ہونا اور آنکھوں کا جلنا اور نظر کی کمزوری کے ساتھ ساتھ چ چشمے لگانے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔

ان بیماریوں بچائنے کیلئے بچوں کو موبائل سے دور رکھیں، زیادہ دیر موبائل، ٹیبلٹ اور چھوٹی عمر میں گھنٹوں لیپ ٹاپ یا وڈیو گیمز پر نظریں جمانے سے بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما پر برے اثرات مرتب ہونے لگے ہیں۔

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے شعبہ امراض چشم کے چیئرمین ڈاکٹر افضل قادر کہتے ہیں کہ موبائل سے جو شعاعیں نکلتی ہیں اس سے آنکھوں میں پانی بہنا، دماغ کی کمزوری، ہڈیوں کی کمزوری، جسی موزی بیماریاں بھی لاحق ہو سکتی ہیں۔

ادھر لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ کم عمر بچوں میں زیادہ دیر موبائل استعمال سے مائی اوپیا بھی ہوسکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store