بستر کا گدا پرسکون نیند کا باعث مگر بچوں کیلئے جان لیوا بیماری کا گڑ

بستر کا گدا پرسکون نیند کے ساتھ بیماریوں کا گڑ ہے فائل فوٹو بستر کا گدا پرسکون نیند کے ساتھ بیماریوں کا گڑ ہے

بستر کا گدا پرسکون نیند کے لیے لازم ہے مگر اس کے متعلق اب سائنسدانوں نے ایسی وارننگ جاری کر دی ہے کہ سن کر آپ گدا استعمال کرتے ہوئے گھبرائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سائنسدانوں نے نئی تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ ”گدا لوگوں، بالخصوص بچوں کو طویل مدت میں جا کر کینسر میں مبتلا کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔“ اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”جسم کی حدت کے زیراثر گدے سے ایسی کیمیکلز نکلتے ہیں جو سانس کے ذریعے جسم میں جا کر کینسر کا سبب بنتے ہیں۔“

تحقیق میں سائنسدانوں نے بچوں کے 8گدوں کا بھی تجزیہ کیا اور بتایا کہ ان سے بھی یہ کمپاﺅنڈز خارج ہوتے ہیں جو بچوں کو کینسر کا شکار بنا سکتے ہیں۔

سائنسدانوں کا مزید کہنا تھا کہ ”گھروں میں استعمال ہونے والی کئی اشیاء سے وولیٹل آرگینک کمپاﺅنڈز (Volatile organic compounds) خارج ہوتے ہیں۔ یہ خطرناک قسم کے کیمیکلز ہوتے ہیں جو کینسر سمیت دیگر عارضوں، بالخصوص نظام تنفس کی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔ یہ کیمیکلز جسم کی حدت کے زیراثر بستر کے گدے سے بھی خارج ہوتے ہیں۔ “

 

install suchtv android app on google app store