جھلملاتی روشنیوں کے صحت پر کیا ہیں اثرات ؟ جانیے اور دوسروں کو بھی آگاہ کیجیے

جھلملاتی روشنیوں فائل فوٹو جھلملاتی روشنیوں

پارٹی ہو یا شادی کی تقریب، رنگ برنگی جھلملاتی روشنیاں اس تقریب کی سجاوٹ کا حصہ ہوتی ہیں جس سے تقریب کو چار چاند لگانے کی کوشش کی جاتی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں یہ روشنیاں صحت پر کیا اثرات مرتب کرتی ہیں؟

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ رنگ برنگی جھلملاتی تیز روشنیاں وقتی طور پر تو اچھی لگ سکتی ہیں لیکن ان کا نتیجہ مرگی کے جھٹکوں کی صورت میں نکل سکتا ہے اور جن میں مرگی کے اثرات نمودار نہیں ہوں گے وہ بھی ان روشنیوں سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

ایپی لیپسی (مرگی) کی بیماری میں دماغ متاثر ہوتا ہے، اس کی کئی اقسام ہیں اور یہ کسی بھی عمر میں لاحق ہوسکتی ہے۔ایپی لیپسی یعنی مرگی کے شکار 3 فی صد لوگ روشنی سے حساس ہوتے ہیں، مطلب کہ ان کے جھٹکے جھلملاتی روشنیوں سے شروع ہو جاتے ہیں۔

یہ روشنیاں ان جھٹکوں کی واحد وجہ نہیں ہوں گی، نیند کی کمی، تیز موسیقی اور کسی قسم کی منشیات بھی اس کی وجہ بن سکتی ہیں۔

مرگی کے بغیر لوگوں پر ان جھلملاتی روشنیوں کا اتنا اثر نہیں ہوتا تاہم ایسے بہت سے لوگ بھی ہوسکتے ہیں جنہیں معلوم ہی نہ ہو کہ انہیں مرگی ہے یا نہیں۔

تقریبات میں جانا اور ایسی تقریبات کا انعقاد غلط نہیں ہے، بس ہونا یہ چاہیے کہ اس میں سب کا خیال رکھا جائے۔

install suchtv android app on google app store