سر میں اُٹھتے درد کا علاج

سر درد کو پانی کے زریعے ٹھیک کیا جا سکتا یے فائل فوٹو سر درد کو پانی کے زریعے ٹھیک کیا جا سکتا یے

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ وقتاً فوقتاً سر میں اُٹھنے والے درد کو پانی کے زریعے ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ معمول سے زیادہ پانی کا استعمال اگرچہ سر میں درد کو مکمل طور پر تو ختم نہیں کرتا لیکن اس میں نمایاں طور پر کمی ضرور کردیتا ہے۔ واضح رہے کہ ایک بالغ انسان کو روزانہ اوسطاً 2 لٹر پانی پینا چاہیئے یعنی اگر کسی کو سر میں درد کی شکایت ہو تو اس کے لیے یہ مقدار 3.5 لٹر روزانہ بنتی ہے۔زیادہ پانی پینے سے سر میں درد کیوں کم ہوتا ہے؟ اس کی ایک ممکنہ وجہ یہ ہے کہ خون میں پانی کی اضافی مقدار شامل ہونے سے وہ پتلا ہو جاتا ہے اور اس کے بہاؤ میں سہولت پیدا ہوتی ہے۔ نتیجتاً دماغ میں خون کی گردش بھی بہتر ہوتی ہے جس سے سر میں درد کی کیفیت خاصی کم ہو جاتی ہے۔

install suchtv android app on google app store