رس بھری پھل میں چھپا ہے خزانہ

رس بھری فائل فوٹو رس بھری

رس بھری پھل میں وٹامن C، وٹامن K، فولیٹ ،پوٹاشیئم، میگنیز اور میگنیشیئم جیسے غذائی اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اس میں کیلوریز کی مقدار انتہائی کم پائی جاتی ہے جبکہ اس میں فائبر، اینٹی آکسیڈنٹس اور پولی فینولز کے بھی خاص ذخائر پائے جاتے ہیں۔

زردی مائل پتوں کے غلافوں میں لپٹی رس بھری یا رس بیری نہ صرف خوش رنگ اور خوش ذائقہ ہوتی ہیں بلکہ وٹامنز ،فائبر ز اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھر پور بھی ہے ۔

دنیا بھر میں ذوق وشوق سے کھائی جاتی ہیں ۔اس میں موجودEllagic Acidسرطان سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے۔

رس بھری کے تیل میں دھوپ کے مضر اثرات سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت بھی پائی جاتی ہے۔ ساتھ ہی یہ بڑھتی عمر کے اثرات نمایاں ہونے کے عمل کی رفتارسست کرتی ہے۔

رس بھری کے ذائقے میٹھے پکوانوں میں بھی شامل کئے جاسکتے ہیں ۔ٹافیز میں بھی اس کا فلیور پسند کیا جاتا ہے ۔

اس کے تیل کی خصوصیت کی وجہ سے حسن کی نگہداشت کرنے والی مصنوعات میں شامل کیا جاتا ہے ۔طبی نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو یہ خواتین کی عمومی صحت پر اچھے اثرات مرتب کرتا ہے اور متعدد نسوانی بیماریوں میں قدرتی تریاق ہے اور قوت مدافعت مضبوط بنانے والا پھل ہے ۔

بہت تھوڑے عرصے کے لئے شہروں میں تازہ حالت میں دستیاب ہوتا ہے یہ عام پھلوں کی طرح دو سے چار ماہ دستیاب ہوتے رہنے والا پھل نہیں اس لئے جب نظر آئے اپنے اور اپنے کنبے کے لئے لے لیجئے۔

پھر چاہیں تو پھل کھائیں ،اسمو تھی بنالیں اور یا فروٹ سلاد بنالیں اور تھوڑی سی بچا کر ماسک بنالیں ہر طرح سے یہ مفید بیریز ہیں۔

بلوبیریز

ان ننھی منی گیند نما بیریوں کی ویسے تو کئی اقسام ہیں جو ہمیں تازہ اور خشک حالت میں بھی ملتی ہیں یہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور پھل ہے۔تھوڑی سی ترش اور کسی حد تک شیریں بلوبیریز وٹامن Cکے علاوہ معدنی عناصر اور غذائی فائبر پر مشتمل ہیں ۔

یہ کولا جن کو فعال رکھنے والا پھل ہے ۔رس بھری ،بیری اور اسٹرابیری کی طرح بہت کم عرصے کے لئے تازہ حالت میں دستیاب ہوتی ہیں کوشش کرنی چاہئے کہ تازہ اور اچھی حالت میں دستیاب موسمی پھلوں کو غذا میں شامل رکھا جائے۔

بلو بیری کھانے سے دماغی خلیات (نیورونز)سرگرم ہوتے ہیں اور اس کا مستقل استعمال الزائمر اورڈیمنیشیا سمیت کئی دماغی عارضوں کو روکتا ہے ۔یہ پھل دماغ میں پروٹین کی مخصوص قسم تشکیل دیتا ہے
جو دماغی عارضوں کے خاتمے کا سبب ہو سکتا ہے ۔یہ آنکھوں کے جملہ امراض میں بھی مفیدپھل ہے۔

install suchtv android app on google app store