اگر آپ ان چیزوں کے عادی ہیں تو آپ موبائل فون کے پکے دوست بن گئے ہیں

موبائل کی لت میں مبتلا ہو کر اپنا قیمتی وقت ضائع نہ کرے فائل فوٹو موبائل کی لت میں مبتلا ہو کر اپنا قیمتی وقت ضائع نہ کرے

اس وقت جس سے پوچھیے اس کے پاس وقت نہیں، ہر کوئی رونا روتا ہے کہ وقت نہ جانے جاتا کہاں ہے،

زیادہ تر لوگوں کے پاس جواز ہے کہ اگر ان کے پاس وقت ہوتا تو وہ ایسا کر دیتے ویسا کر دیتے لیکن اس سوال کا جواب نہیں ہے کہ یہ وقت آخر جاتا کہاں ہے!

بڑی تعداد میں لوگوں کا وقت جاتا ہے موبائل کے استعمال میں۔ باقی دنیا کو تو رہنے دیں ،

صرف پاکستان میں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہے۔

کسی بھی چیز کے استعمال کے لیے اعتدال پہلی شرط ہوتی ہے۔موبائل کے استعمال کے معاملے میں بھی توازن کے بگڑ جانے سے معاملہ گڑبڑ ہوجاتا ہے۔

آپ خود کو بھی نیچے دی گئی کسوٹی پر پرکھیں، کہیں آپ بھی موبائل کی عادت میں مبتلا ہو کر اپنا قیمتی وقت ضائع تو نہیں کر رہے؟

install suchtv android app on google app store