موٹے افراد کینسر کا شکار کیوں ہو جاتے ہیں؟

موٹے افراد کینسر کا شکار کیوں ہو جاتے ہیں فائل فوٹو موٹے افراد کینسر کا شکار کیوں ہو جاتے ہیں

سائنس دان موٹے افراد کے کینسر میں مبتلا ہونے کی وجہ کا کھوج لگانے میں کامیاب ہوگئے جس کے مطابق زائد چربی کینسر لاحق ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے۔

سائنسی جریدے نیچر امیونولوجی میں شائع ہونے والے مقالے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹرینیٹی کالج ڈبلن کے محققین نے موٹے افراد میں کینسر کا مرض پیدا ہونے کے رجحان پر تحقیق کے دوران ایسے خلیے Natural Killer کا پتا چلایا ہے جو کینسر کے ٹشوز کو تباہ کرنے کی حیران کن صلاحیت رکھتے ہیں۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ کینسر کے خلاف مزاحمت کرنے والے مفید خلیات کوNatural Killer کہا جاتا ہے، یہ مفید خلیے سائٹو ٹوکسک مدافعتی خلیات اور CD8+ T کے ساتھ مل کر کینسر کے ٹشوز کو جسم میں پنپنے نہیں دیتے لیکن جسم کی زائد چربی یعنی Ftas ان تینوں اقسام کے مفید خلیات کو تباہ کردیتی ہے۔

ریسرچ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کینسر کو تباہ کرنے والے مفید خلیوں کی سب سے بڑی دشمن جسم میں موجود زائد چربی ہوتی ہے جو کینسر کے خلاف مزاحمت کرنے والے خلیوں کو ناکارہ بنا دیتی ہے اور یوں کینسر آسانی سے پوری جسم میں پھیل جاتا ہے۔

ٹرینیٹی کالج کی تحقیقی ٹیم نے امید ظاہر کی ہے کہ اس مطالعے سے حاصل ہونے والے حیرت انگیز نتائج کافی مفید ثابت ہوسکتے ہیں اور جس کی بنیاد پر کینسر کے خلاف مزاحمت رکھنے والے مفید خلیات کو Fats سے بچانے کے لیے دوا بنانے پر کام کا آغاز کیا جائے گا۔

قبل ازیں ایک تحقیق میں واضح کیا جا چکا ہے کہ جسم میں موجود زائد چربی جسم میں ایسے سنگلز بھیجتی ہے جس سے نہ صرف خلیات تباہ ہوجاتے ہیں بلکہ تباہ ہوجانے والے خلیات کو کینسر میں تبدیل کرنے کا عمل شروع ہوجاتا ہے، سب سے خوف ناک بات یہ ہے کہ جسم کی زائد چربی سے ایسے منفی خلیات کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

install suchtv android app on google app store