گلوبل وارمنگ سے سبزیاں ناپید ہوجائیں گی

گلوبل وارمنگ سے سبزیاں ناپید ہوجائیں گی فائل فوٹو گلوبل وارمنگ سے سبزیاں ناپید ہوجائیں گی

زمین کے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے متعلق ایک تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگراس صدی کے آخرتک کرہ ارض کا اوسط درجہ حرارت چاردرجے سینٹی گریڈ تک بڑھ جائے گا۔ اس سے پوری دنیا میں سبزیوں کی کاشت میں ایک تہائی کمی واقع ہوگی۔

پروسیڈنگزآف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسس میں شائع ہونے والے ایک تحقیقی مقالے میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کو لندن اسکول آف ہائیجن اینڈ ٹراپیکل میڈیسن کے ماہرین نے تحریر کیا ہے جو ایک مطالعے کو ظاہر کرتی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ عالمی تپش میں اضافے سے زراعت کو شدید نقصان پہنچے گا جو پانی کی قلت سے دوچند ہوجائے گا۔ اس سے دنیا کے کئی ممالک میں خوراک کی شدید قلت واقع ہوجائے گی۔

سروے کے مطابق جنوبی ایشیا، جزوی افریقا اورجنوبی یورپ اس سے ذیادہ متاثرہوں گے۔ اس سروے میں 1975 سے اب تک چھپنے والی 174 رپورٹوں کا بغور جائزہ لیا گیا ہے جس میں ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے فصلوں اور ان کی غذائیت کے اثرات نوٹ کئے گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store