سعودی نوجوان نے 550 کلو وزن کم کر لیا

سعودی نوجوان نے 550 کلو وزن کم فائل فوٹو سعودی نوجوان نے 550 کلو وزن کم

سعودی نوجوان نے تقریباً 550 کلو وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا۔

عام طور پر موٹاپے کا شکار لوگ اپنا وزن کم کرنے کے لیے طرح طرح کے جتن کرتے ہیں اور اس قدر محنت و مشقت کے بعد بھی ان میں معمولی سا فرق آتا ہےلیکن سعودی عرب میں ایک نوجوان ایسا بھی ہے جس نے80 فیصد وزن گھٹا کر خود کو نارمل زندگی کے قابل بنا لیا۔

سعودی عرب کے سب سے وزنی شخص کا اعزاز پانے والے خالد الشعاری نےموٹاپے سے لڑتے ہوئے 610 کلو وزن کو چار سال میں حیران کن طور پر68 کلو تک کم کرلیا۔خالد الشعاری کا سعودی فرمانروا عبداللہ بن عبدالعزیز (مرحوم) کے احکامات پر علاج کیا گیا۔

خالد کو ہیوی مشینری کے ذریعے فائر فائٹرز ،میڈیکل ٹیم اور ریسکیو اہلکاروں کی نگرانی میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس غیرمعمولی جسامت کے حامل شہری کا وزن کم کرنے کے لیے خصوصی میڈیکل ٹیم تشکیل دی گئی اور ماہر ڈاکٹرز کی زیرِ نگرانی اس کا علاج کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store