ٹائنو سیرپ سے ہلاکتوں کی فرانزک رپورٹ محکمہ صحت کو موصول ہو گئی ،رپورٹ کے مطابق مرنے والے تمام افراد نشے کے عادی تھے۔
ٹائنو سیرپ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی فرانزک رپورٹ میں ٹائنو سیرپ کو درست قرار دیتے ہوئے کہا گیاہے کہ مرنے والے تمام افراد نشے کے عادی تھے جوالکوحل، نیند آور ادویات اور دیگر نشہ کرتے تھے اور ان کی اموات بھی نشے کی زیادتی کی وجہ سے ہوئی ہیں ۔ تاہم محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیرپ درست قرار پانے کے باوجود تحقیقات اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک تمام حقائق منظر عام پرنہیں آجاتے۔