ناقابلِ یقین مگر ممکن، 3 ماہ میں 20 کلو وزن کم کرنے کے 10 آسان طریقے

ناقابلِ یقین مگر ممکن، 3 ماہ میں 20 کلو وزن کم کرنے کے 10 آسان طریقے فائل فوٹو ناقابلِ یقین مگر ممکن، 3 ماہ میں 20 کلو وزن کم کرنے کے 10 آسان طریقے

معروف فٹنس ٹرینر تکائی راشد نے 3 ماہ میں 20 کلو وزن کم کرنے کے 10 مؤثر طریقے پیش کر دیئے۔

نیا سال شروع ہوتے ہی بہت سے لوگ صحت مند طرز زندگی اپنانے اور وزن کم کرنے کے عزم کے ساتھ نئے اہداف مقرر کرتے ہیں۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ تیزی سے وزن کم کرنا آسان نہیں اور اس کے لیے سخت نظم و ضبط اور مستقل مزاجی درکار ہوتی ہے۔

معروف فٹنس ٹرینر تکائی راشد نے دعویٰ کیا ہے۔ کہ اگر چند بنیادی اصولوں پر سختی سے عمل کیا جائے۔ تو تین ماہ میں 20 کلو تک وزن کم کرنا ممکن ہے۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ وزن کم کرنا قسمت یا اتفاق پر منحصر نہیں۔ بلکہ یہ واضح منصوبہ بندی، خود پر قابو اور روزمرہ زندگی میں مشکل فیصلے کرنے کا تقاضا کرتا ہے۔

تکائی راشد نے وزن کم کرنے کے لیے 10 اہم اصول بیان کیے۔ جن میں سب سے پہلے میٹھے مشروبات ترک کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ سوڈا، پیک شدہ جوس، مالٹ ڈرنکس اور الکوحل کی جگہ پانی، گرین ٹی یا لیموں اور ادرک والا پانی پینے کی ہدایت کی۔

زیادہ کاربوہائیڈریٹس کو کم کرنے کے لیے سفید روٹی، پیسٹری، تلی ہوئی اشیا اور زیادہ چاول سے پرہیز کریں۔ دبلا پروٹین، سبزیاں اور صحت مند کاربوہائیڈریٹس کو ترجیح دیں۔

رات کو دیر سے کھانا کھانے کی عادت ترک کرتے ہوئے کھانے کا ایک مقررہ وقت رکھیں اور دیر سے صرف پانی پئیں۔

فاسٹ فوڈ وزن کم کرنے کے عمل کو سست کرتا ہے۔ اور گھر کا کھانا غذائیت پر بہتر کنٹرول دیتا ہے۔ اس لیے باہر کے کھانے محدود کر دیں۔

وزن کم کرنے کے لیے جسمانی سرگرمی بڑھانا انتہائی ضروری ہے۔ روزانہ چہل قدمی کریں۔ جبکہ سیڑھیاں استعمال کرنا اور کم از کم 10 ہزار قدم چلنا ضروری ہے۔

ہفتے میں 2 سے 3 بار طاقت بڑھانے والی وزشیں کریں۔ کیونکہ یہ جسم کو مضبوط بناتی ہیں اور ضدی چربی کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔

تکائی راشد نے مشورہ دیا کہ جنک فوڈ مکمل طور پر ترک کردیں۔ بسکٹ، مٹھائی اور چپس کی جگہ پھل یا یونانی دہی جیسے صحت مند اسنیکس شروع کریں۔

انہوں نے کہا کہ نیند کو زیادہ اہمیت دیں۔ اور روزانہ 7 سے گھنٹے کی نیند وزن کم کرنے میں بہت زیادہ مددگار ثابت ہو گی۔

ذہنی مضبوطی کو بھی وزن کم کرنے کا اہم عنصر قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سماجی تقریبات، خاندانی دباؤ اور خواہشات کے باوجود بہتر فیصلے کرنا سیکھنا ہو گا۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ بڑے اہداف کے حصول کے لیے پیشہ ورانہ رہنمائی حاصل کرنا فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ اور کسی مستند ٹرینر یا ماہر سے مدد لینے سے نتائج جلد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store